ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو وارم اپ میچ میں شکست دے دی

فتح اللہ:  نیوزی لینڈ کوآسٹریلیا کے خلاف دوسرے وارم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست ہوگئی۔ بنگلہ دیش کے شہر فتح اللہ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے ہرادیا ۔ آسٹریلیا نے ٹا س جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 200رنز کا ہدف دیا، آسٹریلیوی اوپنرزنے ابتدائی 8اوورز میں 113رنز بنا ڈالے ، فنچ 22گیندوں پر 47رنز بناکر ریٹائر آﺅٹ ہو گئے ،جبکہ وارنر 26گیندوں پر65رنز بنا کر ریٹائر آﺅٹ ہوگئے۔جواب میں نیوزی لینڈ نے بھی شاندار آغاز کیا ، نیوزی لینڈ کی جانب سے گپٹل نے 34گیندوں پر 62اور میک کولم نے 18گیندوں پر 37رنز بناکر نیوزی لینڈ کو فتح کے قریب پہنچا دیا لیکن میچ کے اختتامی لمحات میں مسلسل تین وکٹیں گرنے سے نیوزی لینڈ تین رنز سے ہار گیا۔نیوزی لینڈ نو وکٹوں کے نقصان پر 197رنز بنانے میں کامیاب ہوگیا۔ نیوزی لینڈ بغیر کوئی وارم اپ میچ جیتے ورلڈ کے مین راﺅنڈ میں داخل ہو جائے گا۔

Latest from Blog