مارکس نارتھ” شیفلڈ شیلڈ پلیئر آف دی ائر” منتخب

کینبرا: آسٹریلوی بیٹسمین مارکس نارتھ کو شیفلڈ شیلڈ پلیئر آف دی ائر قرار دیا گیا۔ آسٹریلوی ڈومیسٹک کر کٹ کے پچھلے سیزن میں مغربی آسٹریلیا کی ٹیم سے باہر کیے جانے کے بعد نارتھ نے شاندار کم بیک کر تے ہوئے بہترین کارکر دگی دکھائی جس پر انھیں دارالحکومت کینبرا میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران شیفلڈ شیلڈ کرکٹر آف دی ائرکا ایوارڑ دیا گیا۔ کرکٹر آف ائر کے لیے ان کے مقابلے میں جیمس ہوپز اور ریان کارٹر جبکہ نوجوان بیٹسمین ٹریوس ہیڈ شامل تھے ، نارتھ کو مجموعی طور پر 19ووٹ ملے جبکہ ہوپز اور ریان کارٹر کو 16اور ٹریوس ہیڈ کو 15ووٹ ملے۔گذشتہ سیزن میں سابق آسٹریلوی کپتا ن رکی پونٹنگ کے بعد نارتھ نے مسلسل دوسری بار یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔2012-13کے سیزن میں15.41کی اوسط سے مایوس کن کارکردگی دکھانے پر ٹیم سے باہر کر دیا گیاتھا تاہم کم بیک کرتے ہوئے رواں سیزن میں شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ میں انھوں 68کی اوسط سے 884رنز بناکر ٹاپ اسکورربننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اس سیزن میں انھوںنے ابتدائی چار میچوں میںاوپننگ کر تے ہوئے مسلسل تین سنچریا ں بناکر مضبوط بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ،تاہم نارتھ کو اس سیزن کے دوران بھا ئی کی ٹریفک حادثے میں موت نے کچھ عرصے کے لیے کر کٹ کے میدان سے باہر کر دیا ۔نارتھ کو اپنی ٹیم کا کپتان جبکہ ایڈم ووگس کو ان کا نائب مقرر کر دیا گیا تھا ۔یاد رہے شیفلڈ شیلڈمیں مغربی آسٹریلیا نے 1998-99سے اب تک کسی بھی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کی ، اس سال ان کی کامیابیوں کو انھی پانچ کھلاڑیوں کا موجب قرار دیاجارہا ہے جنھیں شیفلڈ شیلڈ پلیئر آف دی ائر کے لیئے منتخب کیا گیا تھا۔

Latest from Blog