حر فورس تھر میں متاثرین کے لیے امدادی سر گرمیوں میں حصہ لے گی: مسلم لیگ فنکشنل

کراچی: پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل نواب راشدعلی خان نے کہا ہے کہ حر فورس تھر میں فوج کے شانہ بشانہ متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں میں حصہ لے گی ،تھر کی عوام کو کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،تھر میں بچوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے،اس کی جوڈیشل انکوئری کرائی جائے۔ فنکشنل ہاﺅس کراچی میں پارٹی رہنماﺅں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل)کے چیف میڈیا کوآرڈینٹرکامران ٹیسوری کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نواب راشد علی خان نے کہا ہے کہ پیر صاحب پگارا نے حر فورس کو ہدایت کی ہے کہ وہ تھر میں امدادی سرگرمیوں میں فوج کے شانہ بشانہ کام کریں اور تھر کی عوام کو اس مشکل کی گھڑی میں تنہا نہ چھوڑیں ۔انھوں نے کہا کہ کیونکہ تھر میں پیر صاحب پگارا کے مریدوں کی ایک بڑی تعداد رہتی ہے اور وہ اپنی مدد آپ کے تحت تھر متاثرین کی بھر پور مدد کررہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ سندھ میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی از سرنو تنظیم سازی کی جا رہی ہے اور جہاں جہاں بھی عہدیداران کی نشستےں خالی ہیں انھیں تےن ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔اجلاس میں پیر زادہ یاسر سائیں ،جام مدد علی، نصرت سحر عباسی ،کامران ٹےسوری اور دیگر بھی موجود تھے۔

Latest from Blog