ورلڈ ٹیم ٹیبل ٹینس چمپیئن شپ کے لیے 6رکنی قومی ٹیم کااعلان

لاہور: ورلڈ ٹیم ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کے لیے چھ رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر ایس ایم سبطین نے 28اپریل سے جاپان کے شہر ٹوکیو میں شروع ہونے والی ورلڈ ٹیم چیمپیئن شپ کے لیے سات رکنی قومی دستے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیمپیئن شپ میں مینزقومی چیمپیئن عاصم قریشی، سلیم عباس، فریال منہاس، خواتین قومی چیمپیئن شبنم بلال، عائشہ اقبال اور راحیلہ کاشف پاکستان کی نمائندگی کریں گی جبکہ خالد محمود ڈیلی گیٹ کی حیثیت سے جاپان جائیں گے۔ نو روزہ مقابلوں میں123 ممالک نے شرکت کی تصدیق کردی ہے

Latest from Blog