کھلاڑی متحد ہو کر کھیلے تو جیت پاکستان کی ہوگی:نجم سیٹھی

لاہور: پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے امید ظاہر کی ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے افتتاحی میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف پاکستان فتح سے ہمکنار ہوگا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں شاہد آفریدی کے دو چھکے لگانے سے ملنے والی فتح سے گرین شرٹس کا مورال ہائی ہے۔ شاہد آفریدی بھی نوے فیصد فٹ ہوچکے ہیں اور کھلاڑیوں کے متحد ہو کر کھیلنے کی صورت میں فتح پاکستان کا مقدر بنے گی۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میدان میں کھلاڑیوں کو لڑانا کپتان اور کوچز کا کام ہے جبکہ چیئرمین کا کام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو وہ کررہے ہیں۔

Next Post

سابق آسٹریلوی کوچ مکی آرتھر جمیکا ٹیلوا کے کوچ مقرر

Thu Mar 20 , 2014
سڈنی: سابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کوکریبیئن پریمئر لیگ میں جمیکا ٹیلواکا کوچ مقرر کر دیا گیا۔جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے مکی آرتھر کو پچھلے سال آسٹریلوی کر کٹ ٹیم کی کوچنگ سے اسوقت معزول کردیا گیا تھا جب انگلینڈ نے ایشنر سیریز میں آسٹریلیا کو تاریخی شکست دو چار کیا تھا۔ دوسری جانب مکی آرتھر […]