عالمی طاقتیں عالم اسلامی تحریکوں کے خلا ف سر گرم عمل ہیں: نائب امیر جماعت اسلامی سندھ

حیدرآباد: نائب امیرجماعت اسلامی سندھ راشدنسیم نے کہاہے کہ عالمی طاقتیں عالم اسلام مےں اسلامی تحریکوں کے اثرونفوذکے خلاف سرگرم ہےں ۔مصر مےں مغربی جمہوریت کے ذریعے بھی اسلام کااقتدار مےںا ٓنابرداشت نہیں کیاگیا۔مغربی فنڈ نگ کے ذریعے اسلام اور مسلمانوں مےں دوریاں پیداکرنے کی سازشیں اپنے عروج پر ہےں لیکن رکاوٹوں کے باجوداسلام کی پیش قدمی جاری ہے مغربی تہذیب چکاچوندکے باوجوداسلامی تہذیب کامقابلہ کرنے سے عاجزہے ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی زون وسطی کے تحت مارکیٹ ٹاور پر جلسہ سیرت النبی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالوحیدقریشی ، مشتاق احمدخان ودیگر نے بھی جلسہ سیرت النبی سے خطاب کیا۔راشدنسیم نے کہاکہ انبیائے کرام پر اللہ تعالیٰ نے جتنی آزمائشیں نازل کی اس قدرکسی پر آزمائشیں نازل نہیں ہوئی ۔حضرت نوح علیہ السلام ،حضرت ابراہیم علیہ السلام ،حضرت موسیٰ علیہ السلام ،حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام اور خاتم النبین حضرت محمدمصطفی ﷺ نے اللہ کی راہ مےں تکالیف برداشت کیں اور اللہ کاپیغام ہر عام وخاص تک پہنچایاجن لوگوں نے انبیاءکوجھٹلایاوہ لوگ ناکام ہوگئے ۔انبیاءنے اللہ کے پیغام پہنچاکر حق ِنبوت اداکردیاانبیائے کرام کامیاب رہے ۔اسلام کی کشش کی وجہ سے تیزی سے اسلام پھیل رہاہے قرآن اور اسلامی لٹریچر کے مطالعے سے مغرب مےں لوگ شعوری مسلمان بن رہے ہےں ۔عالمی طاقتیں چاہے جوکچھ کرلیں اسلام حق ہے اور حق ہمیشہ باطل پرغالب ہوکر رہتاہے۔ عبدالوحیدقریشی نے کہاکہ اسلام کے خلاف جتناپروپیگنڈہ کیاگیاہے اس کانتیجہ اسلام کی تعلیمات پھیلنے کی صورت مےں ظاہرہورہاہے ۔قرآن پاک اور احادیث مبارکہ کے موضوعات کابراہ راست خطاب ہے حکمت دانائی بھلائی وفلاح وبہبودانسانوں کے لیے اس مےں ہے کسی اور کتاب مےں نہیں ۔آپ نے قرآن کی عملی تفسیر بن کر حضرت انسان کے لیے عظیم مثال قائم کی ہے۔

Latest from Blog