زمبابوین بورڈ 18 ملین ڈالر کا مقروض،ملک میںکرکٹ کے وجود کو خطرہ لاحق

ہرارے ( پی پی آئی )زمبابوے میں کرکٹ کا وجود خطرے میں پڑگیا، قرضوں میں گھرے کرکٹ بورڈ کیلئے معاملات چلانا مشکل ہوگیا۔ سابق وزیر کھیل ڈیوڈ کولٹارٹ نے کہا ہے کہ اس وقت زمبابوین کرکٹ بورڈ 15 سے 18 ملین ڈالر کا مقروض ہے اور ملک میں کھیل کی صورتحال انتہائی دگرگوں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی ٹورز کم ہونے کی وجہ سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوچکی ہے۔ ہمیں بہت کم ٹیموں کی میزبانی سے منافع حاصل ہوتا ہے۔ انہوں کہا کہ پاکستان سے سیریز کے بعد شاید تمام کھلاڑی کرکٹ کھیلنا ہی بند کر دیں۔

Next Post

یوایس پرو چیلنج سائیکل ریس :امریکہ کے ٹی جے وین نے فائنل مرحلہ جیت لیا

Mon Aug 26 , 2013
کولراڈو( پی پی آئی )امریکہ کے ٹی جے وین نے یو ایس پرو چیلنج سائیکل ریس کا فائنل مرحلہ جیت لیا،آخری مرحلے میں حادثے کا شکار ہونیوالے دو رائیڈرز کو ریٹائر بھی ہونا پڑا۔امریکی ریاست کولراڈو میں ہونیوالی ریس کا فائنل مرحلہ چودہ کلو میٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا جس میں رائیڈرز کے ٹکرانے سے ہونیوالے حادثے میں دو […]