ورلڈ کپ فٹ بال 2014: برازیل اسٹیڈیمز کی تعمیر مکمل کرنے میں ناکام

ریوڈی جینرو: ورلڈ کپ فٹ با ل 2014کے شروع ہونے میں محض تین ماہ رہ گئے ہیں،برازیلی حکومت ابھی تک تین اسٹیڈیمز کی تعمیر مکمل نہیں کر سکی۔ برازیل کے 12ا سٹیڈیمز ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے جن میں سے ساﺅپالو، کیوری ٹیبا اور کیووابا ابھی تک مکمل نہیں ہو سکے۔ افتتاحی میچ میں برازیل اور کروشیا کی ٹیمیں ساﺅ پالو اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ برازیل کے اسٹیڈیم کا افتتاح 15 اپریل کو کیا جائے گا اگرچہ یہ مکمل طور پر تیار نہیں ہو گا۔ گزشتہ ماہ فیفا نے کیوری ٹیبا کو کپ کی میزبانی سے محروم کرنے کی دھمکی کو واپس لے لیا تھا اور اس کے نتیجے میںا سٹیڈیم میں کام مکمل کرنے کا عمل تیز ہو چکا ہے۔ فیفا چاہتی تھی کہ دسمبر تک تمام 12 سٹیڈیمز مکمل کر لئے جائیں۔ فیفا نے اپریل کے آخر میںفیفا سیکرٹری والکے کے آئندہ دورے کے دوران کچھ ا سٹیڈیمز کے معائنے کا شیڈول طے کر رکھا ہے۔ والکے 24 سے 27 مارچ کو دورہ کر رہے ہیں ، میچوں کی میزبانی کرنیوالے ا سٹیڈیمز میں پریس رومز اور ایکسرے سکیورٹی سہولیات کے لئے عمارات کی تعمیر اور دیگر سہولیات کے حوالے سے تاخیر پر فیفا کوتشویش لاحق ہے۔

Latest from Blog