جیکب آباد : جے یو آئی کی مدارس کو بدنام کرنے کی سازشوں کے خلاف احتجاجی جلسہ

جیکب آباد: جے ےو آئی کی جانب سے مدارس کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خلاف احتجاجی مارچ اور دھرنادیا گیا۔ جیکب آباد مےں جمعےت علماءاسلام (ف)کی جانب مدرسہ قاسم العلوم جیکب آباد سے ایک احتجاجی جلوس جے ےو آئی سندھ کے جنرل سیکرےٹری سابق سےنےٹر علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو، ضلعی امےر ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا فدا احمد ڈول،قاری عبدالباسط ڈول، انجےنئر جاوےد انور چنہ، جے ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرےٹری حماد اللہ انصاری،اور دےگر کی قےادت مےں نکالا گےا، مظاہرےن نے ہاتھوں مےں بےنر اور پلے کارڈ اٹھا کر شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کیا اور سخت نعرے بازی کرتے ہوئے ڈی سی چوک پر پہنچ کر دھرنا دیا ،جہاں پر ریلی جلسے کی شکل اختیار کر گئی اس موقع پر جلوس کورہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران امریکا کو خوش کرنے کے لیئے دےنی مدارس کے خلاف سازشےں کررہے ہےں ،مدارس کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ،اگر حکومت نے سازشےں بند نہ کی تو ہر شہر،گلی اورمحلوں مےں مدارس کے دفاع کے لےے نکلےں گے ۔انھوںنے کہا کہ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کے مدارس کے خلاف بیان کو مسترد کرتے ہیں،مدارس اور مساجد بناتے رہیں گے ۔انھوں نے کہا کہ امریکا کوخوش کرنے کے لیے سندھ کی ثقافت کو بھی نقصان پہنچایا جارہاہے، بلاول بھٹو زرداری علماءکے خلاف بیان بازی بند کرے نہیں تو منہ توڑ جواب دین گے ۔انھوں نے کہا کہ جسقم رہنماﺅں مقصود احمد قریشی اور سلمان ودھو کو بھریا سٹی میں جلا کر شہید کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے سزائیں دے اور ہمارے لاپتہ کیے گئے رہنماﺅں مولانہ بخت اللہ پہوڑ، مولانہ محمود بھیرووی اور مولانہ عبدالرحمن کو جلد از جلد آزاد کیاجائے۔

Latest from Blog