شماریات سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی ممد معاون ثابت ہو گا: شماریاتی کانفرنس میں ماہرین کا خطاب

کراچی: شماریات ایک ایسا مضمون ہے جس کو سائنس اور دیگر مضامین میں ایک انفرادیت حاصل ہے۔ گذشتہ کئی سالوں میں دنیا بھر میںشماریات کی اہمیت بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس مضمون کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، شعبے طب میں شماریات کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ شماریات نہ صرف قومی تعمیر میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ شماریات نہ صرف تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی بلکہ صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی بہتری میں بھی ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے، پاکستان میں طلباو طالبات کو شماریات سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار ماہرین اورمقررین نے ڈاﺅ یونیورسٹی میں تین روزہ شماریاتی سائنسز پر بین الاقوامی ای ایس او ایس ایس کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ کانفرنس کا انعقاد ڈاﺅ یونیورسٹی نے اسلامی ممالک کی سوسائٹی آف شماریاتی سائنسز (ائی ایس او ایس ایس) ، ہائر ایجوکیشن کمیشن، ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی، فیڈرل اردو یونیورسٹی اور پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن کے باہمی اشتراک سے کیا ۔کانفرنس میں150سے زائد قومی اور بین الاقوامی ماہرین اور مقررین نے تحقیقاتی مقالے پیش کیے ۔ نیپال، ملائیشیا، چین، قطر اور دیگر مختلف ممالک سے مقررین ڈاﺅ یونیورسٹی کے پلیٹ فارم پر جمع ہو کر شمارتی سائنسز پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ہمددرد فاﺅڈیشن کی سربراہ سادیہ راشد، ائی ایس او ایس ایس کے سربراہ پروفیسر منیر احمد، ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سرفراز حسین، فیڈرل اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر فہیم الدین، کراچی یونیورسٹی کی پروفیسر غزالہ رضوان،ڈاﺅ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان، پرووائس چانسلر پروفیسر عمر فاروق ، ریسریچ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر نذید خان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ماہرین اور مقررین نے ملک کی پالیسی سازی کیلئے قابل شماریات حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے مزید کہاکہ شعبے طب میں شماریات کو بہت اہمیت حاصل ہے، دنیا کے ترقی پزیر ممالک میں طلباو طالبات کو شماریات کے بارے میں تعلیم دی جاتی ہے۔ آج کل شماریات کو تعلیم و تحقیق کے میدان میں استعمال کیا جارہا ہے۔اس موقع پر انھوں نے ڈاﺅ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمد ضان اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر نیپال، ملائیشیا، چین، قطر اور دیگر مختلف ممالک سے آئے مقررین نے شمارتی سائنس پر مقالے پیش کیے۔

Latest from Blog