لیاری یونیورسٹی میں 133طلبا کو اسکالر شپس دی جائیں گی: وائس چانسلر

کراچی: بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر ڈاکٹر رشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے ذہین اور محنتی طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لئے یونیورسٹی نے وظیفہ اور میرٹ اسکالر شپ پروگرام کا تین برس قبل آغاز کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ 3 برسوں سے ہر سمسٹر کے آخر میں ہونہار طالب علموں کو فی سمسٹر 8 ہزار روپے دیئے جاتے ہیں اور اس عرصہ کے دوران ایسے 138 طالب علموں کو وظیفہ دیا گیا ہے جن کی حاضری 80 فی صد تھی اور وہ تمام مضامین میں پاس تھے ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ حال ہی میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کی زکواہ وعشر کمیٹی کے تعاون سے 133 مستحق طالب علموں کو میرٹ اسکالر شپس کے لئے منتخب کیا گیا ہے اور جلد ہی انھیں چیک دیئے جائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی ہر حال میں اپنے ہونہار اور ذہین طالب علموں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی تاکہ وہ مالی مسائل سے بے فکر ہو کر اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں ۔

Latest from Blog