پنجاب کے مختلف شہروں سیالقاعدہ کے 2 اہم کمانڈرز سمیت 8 دہشتگرد گرفتار

    لاہور(پی پی آئی)لاہور سے القاعدہ کے دو اہم کمانڈرز سمیت 8 دہشتگرد گرفتارکرلئے گئے،سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے آٹھ دہشتگردوں کو تحویل میں  لیا۔  ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہورسے القاعدہ کے دواہم کمانڈرکاشان اورحسن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق دہشتگردوں سے بارودی مواد،ہینڈگرنیڈ،ڈیٹو نیٹر اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری کر دی گئی ہے۔  حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے336 کومبنگ آپریشنز کے دوران 135 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

Next Post

سرکاری عہدیداروں کیخلاف ہرزہ سرائی،پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف ایک اور مقدمہ

Sat Aug 26 , 2023
 اسلام آباد (پی پی آئی)ملکی سلامتی کے سداروں اورسرکاری عہدیداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پرپی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے،پی پی آئی کے مطابق مقدمہ میں حماد اظہر، مسرت جمشید چیمہ، قاسم سوری، عمر سرفراز چیمہ نامزدملزم قرار،علی زیدی، فواد چودھری، […]