ڈاﺅ یونیورسٹی کا تھر کے متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ

کراچی: ڈاﺅ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے تھر میں قحط سالی سے متاثرہ 600 سے زائد خاندانوں کے لئے اسپیشل پارسلز کی صورت میں دو ٹرکوں پر امدادی سامان تھر روانہ کیا۔ پارسلوں میں پکے ہوئے کھانوں کے جدید طرزِ پر محفوظ پیکٹوں کے علاوہ، پانی کی بوتلیں، مویشیوں کیلئے چارہ اور بچوں کیلئے ادویات اور طبی آلات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاﺅ یونیورسٹی نے 40ڈاکٹروں پر مشتمل طبی ماہرین اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ٹیم پہلے ہی تھر روانہ کردی۔یہ امدادی سامان ڈاﺅ یونیورسٹی پاک فوج کے حوالے کرے گی ۔ ڈاﺅ یونورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان کی ہدایت پر ڈاﺅ میڈیکل کالج نے ماہر ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیم تھر میں طبی سہولیات کی فراہمی کو یقین بنانے کیے کیمپ قائم کیا ۔ اس موقع پر ڈاﺅ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان نے کہا کہ ہماری طرف سے تھر کے متاثرین کے لیے امداد کا یہ عمل آگے بھی جاری رہے گا۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ تھر سے متاثرہ خاندانوں کی جلدازجلدبحالی کے لیے تعاون کریں۔

Latest from Blog