اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان نے کرم تنگی انٹیگریٹڈ واٹر ریسوس ڈیولپمنٹ منصوبے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کو 30 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی درخواست کی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے منصوبے کی جاری دستاویزات کے مطابق اے ڈی بی سے 2024 میں قرضے کی منظوری متوقع ہے۔ پی پی آئی کے مطابق منصوبے کا مقصد دریائے کرم پر 1,480 ملین کیوبک میٹر (ایم 3) پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے ساتھ 95 میٹر اونچا ڈیم بنانا؛ 65 میگاواٹ پن بجلی کی پیداوار کے لیے 3 چھوٹے ہائیڈرو الیکٹرک پاور ہاؤسز کی تعمیر،نئے کمانڈ ایریا کے 27 ہزار 400 ہیکٹرکی سیرابی؛ اور موجودہ ایک لاکھ 55 ہزار 444 ہیکٹر کمانڈ ایریا کو آبپاشی کے لیے پانی کی فراہمی ہے کرم تنگی منصوبہ آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنائے گا جبکہ 5 لاکھ کلومیٹر طویل آبپاشی کی نہروں اور واٹر کورسز کی تعمیر کی جائے گی۔
Next Post
’سخت آفات‘ کے علاوہ سپلیمنٹری گرانٹس کے اجرا پر پابندی
Mon Aug 28 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)نگران حکومت نے مالیاتی پالیسی کو مزید سخت کرتے ہوئے شدید قدرتی آفات کے سواسپلیمنٹری گرانٹس پر پابندی لگا دی ہے اور منتخب حکومت کے برسر اقتدار آنے تک فنڈز کو مختص کردہ مد کے علاوہ دیگر مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے حوالے سے سخت شرائط عائد کر دی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق وزارت […]