طلبا کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں: جوائنٹ ذونل انچارج ایم کیوا یم راشد ممتاز

حیدرآباد: طالب علم کسی بھی قوم کے بہتر مستقبل کاقیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور طلبہ ہی اپنے ملک و قوم کی خوشحالی وترقی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ایم کیوایم حیدرآباد زون کے جوائنٹ زونل انچارج راشد ممتازنے گورنمنٹ ڈگری کالج لطیف آباد میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں کالج کے پرنسپل ،استاتذہ و طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔انھوں نے مزید کہاکہ علم کی دولت سے مالا مال افراد ہی اپنے وطن کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں اور علم سے دوری ملک و اقوام کو اندھیروں کی جانب دھکیل دیتی ہے ۔انھوں نے کہاکہ ہمیں اپنے ملک سے انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے ملک کے کونے کونے میں علم کی شمع روشن کرنی ہوگی تاکہ ہمارے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوسکے ۔بعدازیں انھوں نے یوم پاکستان کے حوالے سے منعقد ہونے والے مختلف مقابلوں میں کامیاب ہونے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔

Latest from Blog