جمعیت علما پاکستان حیدر آباد کا یوم تاسیس کے حوالے سے اجلاس منعقد

حیدرآباد: جمعیت علماءپاکستان ضلع حیدرآباد کا اعلیٰ سطحی اجلاس عبدالروف الوانی کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں جمعیت علماءپاکستان کی جانب سے66ویں یوم تاسیس کے موقع پر نظام مصطفیﷺ ریلی کا فیصلہ کیا گیا جو28مارچ جمعة المبارک کو شام 6:30بجے جامع مصطفی مسجد سابقہ کمیلا چوک پریٹ آباد سے نکالی جائے گی ۔تنظیمی امور کا جائزہ لیتے ہوئے رکنیت سازی مہم شروع کرنے اور عوامی رابطہ مہم تیز تر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں29مارچ کو نشترپارک کراچی میں ہونے والی اتحاداہلسنت کانفرنس میں بھرپور شرکت کرنے اور ضلع کے مختلف حصوں سے قافلوں کی شرکت کے لئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، اجلاس میں حیدرآباد میں بڑھتی ہوئی قتل اور ڈاکوں کی وارداتوں صحت وصفائی کے ناقص انتظامات پرپولیس اور بلدیہ کے ناقص انتظامات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جرائم کے خاتمے اور صحت وصفائی کی صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کیا گیا ۔اجلاس سے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش ،ناظم علی آرائیں ،عبدالروف الوانی ، محمد ارشاد نقشبندی،سیدعبدالغنی شاہ ،ڈاکٹر عاف اللہ شاہ ،سید منیر حیدرشاہ،محمد عارف قائم خانی ،جمال راشد ،محمد اقبال میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماءپاکستان (نورانی ) قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی کی فکر پر چلتے ہوئے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی قیادت میں منظم ہے اور اتحاد اہلسنت کی سب سے بڑی داعی جماعت کے طور پر آگے بڑھ رہی ہے نشتر پارک کی اتحاد اہلسنت کانفرنس انشاءاللہ اہلسنت کے وسیع تر اتحاد کےلئے سنگ میل ثابت ہوگئی اور شرپھیلا کر اتحاد کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے والوں کے مکروہ عزائم خاک میں مل جائیںگے۔ ڈاکٹر محمد یونس دانش نے کہا کہ جمعیت علماءپاکستان نے ہمیشہ حق وصداقت کا درس دیا ہے SMSاورفیس بک پر جعلی ناموں اور لوگوں کا جمعیت علماءپاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے عوام اہلسنت ان شرپسندوں کی سازشوںسے ہوشیار رہیں جو جماعت کو بند گلی میں دھکیلنے کی کوشش کررہے ہیںاجلاس میں جمعیت علماءپاکستان سے تعلق رکھنے والے تمام احباب کو ہدایت کی گئی کہ وہ موبائل اور فیس بک پر کسی بھی قسم کی اختلافی معاملات کو خاطر میں نہ لائیں اور جماعت کے کام پر توجہ دیں ۔

Latest from Blog