جنوبی افریقی فاسٹ بولر وین پارنل ڈرگ اسکینڈل کے باعث ٹیم سے باہر

چٹاگانگ: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم انتظامیہ نے فاسٹ بولر وین پارنل کوبھارتی عدالت میں پیشی کے لیے اجازت دے دی۔وین پارنل کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی جنوبی افریقی ٹیم سے رہا کر دیا گیا،پارنل ممبئی کی عدالت میں ڈرگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزام میں پیش ہوں گے ۔پارنل پر یہ الزام 2012کے آئی پی ایل کے ایڈیشن میں لگا تھا جس سے پارنل نے مسترد کر دیاتھا ، حال ہی میں ممبئی پولیس نے طویل تحقیقات کے بعد پارنل اور اس کے انڈین ساتھی راہول شرما کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں داخل کر ادی جس کے بعد انھیں دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ پارنل کے منیجر کا کہنا ہے کہ پارنل صرف بھارتی عدالت کے پروسیجر کو پورا کر نے کے لیے پیش ہو ں گے ان سے مزید کوئی تحقیقات نہیں ہوںگی۔ جنوبی افریقی ٹیم کے منیجر محمد موسیٰ جی کا کہناہے کہ ہمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شر کت کے لیے بنگلہ دیش روانگی سے قبل پارنل کی عدالت میں پیشی کے بارے میں بتا یاگیا تھا ، اور ہم نے اسی حساب سے اپنی پلاننگ کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ پارنل نے کوئی غلط کام نہیں کیا اس لیے ہمیں امید ہے کہ جلدہی مقدمہ ختم ہو جائے گا۔

Latest from Blog