میامی ٹینس : سرینا ولیمز اور ماریا شراپواسیمی فائنل میں پہنچ گئیں

میامی: امریکہ کی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور روسی ٹینس کوئین ماریا شیرا پووا میامی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ میامی ٹینس میں ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک امریکا کی سرینا ولیمز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کی ففتھ سیڈڈ ایجلی کیوکربر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ایک اور میچ میں روسی ٹینس کوئین ماریا شیراپووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-1 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ مردوں کے چوتھے راﺅنڈ میں ٹاپ سیڈ سپین کے رافیل نڈال نے اٹلی کے فابیو فوجنینی کوجبکہ سربیا کے سیکنڈ سیڈڈ نوویک جوکووچ نے سپین کے ٹومی روبریڈو کو شکست دیتے ہوئے ایونٹ کے ٹاپ 8 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ انگلینڈ کے اینڈی مرے نے فرانس کے جو ویلفرائیڈ سونگا کو سٹریٹ سیٹس مات دی۔ جاپان کے کی نیشیکوری نے سپین کے فورتھ سیڈڈ ڈیوڈ فیرر کو اور یوکرائن کے الیگزینڈر ڈولگوپولو نے تھرڈ سیڈ سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس وارینکا کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ نے امریکہ کے دراز قد جان اسنر کو ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

Latest from Blog