یوسین بولٹ نے سوئٹزرلینڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ایک سو میٹر ریس جیت لی

زیورخ: دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے اپنے ٹائٹلز میں ایک اور اضافہ کر لیا۔ چھ بار کے اولمپک چیمپئن نے سوئٹزرلینڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ایک سو میٹر ریس جیت لی۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں ہونیوالی ڈائمنڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ ایک سو میٹر ریس میں جمیکن سٹار ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے میدان مار لیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ نو اعشاریہ نو صفر سیکنڈز میں طے کر کے گولڈ میڈل جیتا۔ جمیکا ہی کے نکیل آشمیدکی دوسری اور امریکہ کے جسٹین گاٹلین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ویمنز کی دو سو میٹر ریس کا ٹائٹل جمیکا ہی کی شیلی این فریزر نے اپنے نام کیا۔ اس شاندار فتح کے ساتھ ہی شیلی این فریزر ورلڈ کی ایک سو، دو سو اور فور بائی ہنڈرڈ ریس کے ٹائٹل جیتنے والی پہلی خاتون ایتھلیٹ بن گئیں ہیں۔ مینز کی چار سو میٹر ریس میں امریکہ کے لاشون میریٹ فاتح رہے جبکہ ویمنز کی پانچ ہزار میٹر ریس میں ایتھوپیا کی میزیرٹ ڈیفرنے گولڈ میڈل جیتا۔ مینز ہائی جمپ مقابلے میں یوکرائن کے بوہدان فاتح رہے جبکہ ویمنز کی آٹھ سو میٹر ریس کا ٹائٹل کینیا کی یونیس نے جیتا۔

Next Post

ڈی آر ایس نے امپائرز پر اعتماد کو ختم کردیا ہے : انضمام الحق

Fri Aug 30 , 2013
لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے اگر ڈی آر ایس مکمل ٹیکنالوجی کے بغیر استعمال نہیں ہو سکتا تو اسے ختم کردینا ہی بہتر ہوگا کیونکہ ڈی آر ایس نے امپائرز کا اعتماد بکھیر کر رکھ دیا ہے۔انضمام الحق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آئی سی سی نے امپائرنگ کو غیرمتنازع بنانے کے لیے […]