ظہیر عباس اور معین خان کی محنت رنگ لائے گی: ڈاکٹر جنید علی شاہ

کراچی: اصغر علی شاہ اسپورٹس فاونڈیشن کے صدر اور سابق صوبائی وزیر ِ صحت ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا ہے کہ آئی سی سی برقت مداخلت کرکے بنگلہ دیش کو غیر ملکی پر چم میدان میں لانے کی اجازت دلانا اچھا فیصلہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی اس حوالے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہیے ،انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بنگلہ دیش حکومت خوفزدہ ہوگئی تھی جسکے بعد انھوں نے یہ اقدام اٹھایا تھا اور اس کاواپس لیا جانا ایک دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا،بطور ہیڈکوچ معین خان کی کارکردگی شاندا رجارہی ہے ۔ڈاکٹر جنید علی شاہ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈٹی 20کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گی ان کا کہنا تھا کہ معین خان اور ظہیر عباس کی تقرری ورلڈکپ 2015تک ہونی چاہیے ۔ شرجیل خان کی ٹیم میں شمولیت سے پاکستان ٹیم اور بھی مضبوط ہوجائے گی کیونکہ وہ فطری طور پر اس فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی ہےں جبکہ کپتان محمد حفیظ کو اپنی تمام صلاحیتوں کو بروکار لاکر پاکستان ٹیم کی کمان کرنی ہے، شعیب ملک سے بھی بیٹنگ اور بولنگ کے شعبوں میں فائدہ اٹھانا چاہیے کیونکہ بنگلہ دیش کی وکٹیں اسپنرز کے لیے سازگار ہیں۔

Latest from Blog