سعید اجمل انڈیا کے بلے بازوں کے ساتھ ایک اور ٹاکرے کاخواہاں

ڈھاکا: سعید اجمل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انڈیا سے ایک اور ٹا کرے کے خواہاں ہیں، سعید اجمل کا کہناہے کہ رواں ورلڈ کپ میں انڈیا کے ساتھ ایک اور میچ ہونا چاہے، انھوں نے کہا کہ گروپ میں ہمارے دو میچ باقی رہتے ہیں اور سیمی فائنل تک رسائی کے لیے ان دونوں میچوں میں کامیابی بہت ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت میری توجہ گروپ کے دو نوں اہم میچوں پرہے ، لیکن میری شدید خواہش ہے کہ اسی ٹورنامنٹ میں بھارتی بلے بازوں کے ساتھ ایک اور ٹاکرا ہو۔ آئی سی سی کی رینکنگ میں ہر طرز کی کرکٹ میں سر فہرست پاکستانی اسٹار آف اسپنر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں سیمی فائنل تک رسائی کی مکمل صلاحیت ہے اور انڈیا کے ساتھ دوسرا میچ خارج ازامکان نہیں ہے ۔ گروپ میچ میں پاکستان انڈیا سے یک طرفہ مقابلے کے بعد ہار گیا تھا جس میں اجمل کی کارکردگی بھی غیر تسلی بخش رہی تھی لیکن اجمل نے واضح کر دیا کہ بھارتی بیٹسمینوں کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے لطف اندوز ہوتا ہوں، اجمل کا کہناتھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کسی بھی بولر کو بہت مشکل ہوتاہے اور بھارت کے خلاف یہ مزید مشکل چیلنج بن جاتاہے کیونکہ انڈیا کے خلاف میچ کا پریشراور جیت کی توقع لگائے بیٹھے عوام کی امیدوں پر پورا اترنا ہوتاہے ، انھوں نے کہاکہ مشکل وقت میں کپتان کی جانب سے ٹیم کے اہم بولر کی حیثیت سے اوور دینے پر کوئی پریشر محسوس نہیں کرتا۔ اب میں ٹیم میں اپنا کر دار کے حوالے سے عادی ہو چکا ہوں، اور پریشر میں بولنگ کر تے ہوئے لطف اندوز ہوتاہوںکیونکہ ساتھی کھلاڑی میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اجمل نے کہاکہ کوئی بھی بولر چاہتاہے کہ دنیاکا نمبر ون بولر بن جاﺅںلیکن مجھے ٹیم کی جیت میں اہم کر دار اداکر نازیادہ اچھا لگتاہے، ٹی ٹوئینٹی کر کٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے اس لیے ہماری کوشش ہوگی کہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں کیونکہ دونوں ٹیمیں اس فارمیٹ میں خطرناک ہیں۔

Latest from Blog