قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو نئے کنٹرکٹ میں بھاری معاوضہ ملنے کا امکان

لاہور: پاکستانی کرکٹروں کو نئے کنٹرکٹ میں بھاری معاوضہ ملنے کا امکان ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڑ کے مالی ماہرین نے اگلے کنٹرکٹ کا مسودہ تیار کر لیا ہے جس کے مطابق اے کیٹگری میں شامل کھلاڑی کو ماہانہ پانچ لاکھ،بی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو تین لاکھ معاوضہ دیے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ میچ فیس اور ٹور فیس اس کے علاوہ ہوں گے ۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڑ نے جہاں معاوضہ بڑھایا ہے وہاں بونس کے حوالے سے کچھ مراعات ختم کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے اس وقت اے کیٹگری کے حامل کھلاڑی 3لاکھ60ہزار ، بی کیٹگری میں شامل کھلاڑی 2لاکھ 50ہزار اور سی کیٹگری میںایک لاکھ 44ہزار روپے معاوضہ ماہانہ وصول کر تے ہیں۔ بورڑ ذرائع نے بتایا ہے کہ اگلے کنٹرکٹ میں تما م کیٹگری کے معاوضے اور میچ فیس بڑھادی جائے گی لیکن بورڑ کے مالی ماہرین نے تجویز دی ہے کہ کھلاڑیوں کی ذاتی بہترین کارکردگی جس میں سنچری یا میچ میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے اور جیت پر دیا جانے والابونس ختم کر دیا جائے۔ تاہم موجودی کنٹرکٹ میں کھلاڑی اس بونس کے نظام سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی میں انتظامی معاملات میں بار بار ردو بدل اور کنٹرکٹ تجاویز میں تبدیلیوں کی وجہ سے نئے کنٹرکٹ کے اعلان میں دیر کر دی گئی ہے تاہم قومی کھلاڑیوں کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں بنگلہ دیش سے واپسی کے فورا  ًبعدچھے مہینے کے نئے کنٹرکٹ کا اعلان کیاجائے گاجبکہ جولائی کے بعد ایک سال کے کنٹرکٹ کا باضا بطہ اعلان کر دیا جائے گا۔یاد رہے پچھلے سال کنٹرکٹ پر سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے اعترضات اٹھائے گئے تھے جو کہ کھلاڑی معاوضے میں اضافے کے ساتھ ساتھ کچھ اضافی مراعات بھی حاصل کرناچا رہے تھے۔

Latest from Blog