پشاور (پی پی آئی)’خیبرپختونخوا میں 90 فیصد سے زائد خواتین وراثت میں حصہ سے محروم ہیں۔بتایا جاتا ہے شرعی حصے کے حصول میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف فوجداری قانون کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق2017 کی مردم شماری کے مطابق خیبرپختونخوا کی کل آبادی 3 کروڑ 55 لاکھ 1 ہزار 964 ہے جس میں خواتین کی تعداد 1 کروڑ 75 لاکھ 3 ہزار 443 ہے جو کل آبادی کا 49 اعشاریہ 30 فیصد ہیں۔خیبرپختونخوا میں معلومات تک رسائی قانون کے ذریعے صوبائی محتسب برائے خواتین کے وراثت میں حقوق کے تحفظ سے حاصل کردہ دستاویز کے مطابق وراثت میں حصہ لینے کے لیے اب تک 1430 خواتین نے شکایات دائر کی ہیں جس میں 975 کیسز تاحال زیر سماعت ہیں۔دستاویز کے مطابق خواتین نے وراثت کے لئے سال 2020 میں 97 میں، 2021 میں 281، 2022 میں 619 اور رواں سال اب تک 433 شکایات جمع کروائی ہیں۔ دستاویز کے مطابق 94 کیسز کو متعلقہ عدالت بھیج دیا گیا ہے، 42 خواتین نے اپنے کیسز واپس لیے، 17 کیسز عدم پیروی کے باعث بند کئے گئے. 25 کیسز کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔
Next Post
پی پی کبھی گھبرائی ہے نہ گھبرائے گی، نیب مقدمات سے کوئی پریشانی نہیں،نیئر بخاری
Fri Sep 22 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ ریاست کے اختیارات استعمال کرنے کا اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کے پاس ہے۔ پی پی آئی کے مطابق نیئر بخاری نیکہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے نیب کیسز میں خود کو کوئی ریلیف نہیں دیا،پی پی رہنما پہلے بھی نیب کیسز میں پیش […]