تعلیم یافتہ اقوام ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں: ایم کیو ایم رکن صوبائی اسمبلی

حیدرآباد: تعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہےں اور تعلیم سے دور رہنے والی قومیں جہالت کے اندھیروں میں کم ہوجاتی ہےں ۔ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے مدینہ فاونڈیشن ہائی اسکول کی جانب سے مہرآ ن آرٹس کونسل میںمنعقد ہونے والی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں اسکول انتظامیہ ،اساتذہ،طلبہ و طالبات اورانکے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔انھوں نے مزید کہاکہ تعلیم کا حصول تمام افراد کےلئے ضروری ہے کیونکہ تعلیم کے زیور سے آراستہ لوگ ہی اپنے ملک اور قوم کی خدمت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ جولوگ تعلیم کے میدآن میں پیچھے رہ جاتے ہیں معاشرے میں اپنا وہ مقام نہیں بنا سکتے ہیں جس کی بدولت وہ دیگر لوگوں سے منفرد نظر آتے ہیں ۔تقریب میں طلبہ نے اسکول انتظامیہ کی جانب سے منعقد ہونے والے مختلف مقابلوں میں بھی حصہ لیا اور ان مقابلوں میں کامیاب طلبہ و طالبات میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے انعامات بھی تقسیم کئے ۔

Latest from Blog