دبئی: آئی سی سی انسداد کرپشن یونٹ نے انکشاف کیا ہے کہ 2011کا ورلڈ کپ فکس تھا۔آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے اس انکشاف نے کہ2011ءکا ورلڈ کپ بھی فکس تھا دنیائے کرکٹ میں نیا بھونچال پیدا کردیا ہے۔آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی اور سکیورٹی یونٹ کی 41صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کرکٹ کے بین الاقوامی مقابلوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہورہی ہے اور ادارے کے پاس اس حوالے سے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ادارے کے مطابق نہ صرف ورلڈ کپ بلکہ ہر طرح کی کرکٹ میں سٹے بازی اور بدعنوانی کے ثبوت ملے ہیں۔ رپورٹ میں سٹے بازی میں ملوث دو افراد وی جے اور اے ایس کے کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جو کھلاڑیوں سے رابطے میں رہتے ہیں۔ آئی سی سی انٹیلی جنس نے کھلاڑیوں اور بکیز کے درمیان گہرے رابطوں کا انکشاف کیا ہے تاہم ان کھلاڑیوں کے نام منظر عام پر نہیں لائے گئے۔ وی جے اور اے ایس کے انٹیلی جنس حکام کی نظروں میں ہیں اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
Latest from Blog
کراچی(پی پی آئی)متحدہ علما کونسل پاکستان جمعہ 26اپریل کو ملک بھر میں یوم مطالبات و یوم
کراچی(پی پی آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 8
کراچی(پی پی آئی) تحفظ ختم نبوت فورم نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے
ڈیرہ اسماعیل خان / شمالی وزیرستان(پی پی آئی)ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کئے
لاہور(پی پی آئی)پنجاب میں 50 ہزارگھرانوں کو سولر سسٹم دینے کی منظوری دیدی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی
کراچی(پی پی آئی) زمین کے تحفظ کا عالمی دن ملک بھر میں 22اپریل کو منایا گیا،پی
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے مو قع پراسلام آ بادکی
کراچی(پی پی آئی)حالیہ بارشوں اور تیز ہواؤں سے گندم کی فصل کو نقصان کا سامنا کرنا
نئی دہلی(پی پی آئی)بھارتی ریاست اترپردیش کے 79 سالہ حسنورام امبیڈکر98 مرتبہ الیکشن ہارنے کے باوجود
پشاور(پی پی آئی) پشاور ہائیکورٹ کے تین ججز نے حلف اٹھا لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں