جمعیت علما پاکستان کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کا سراج الحق کو مبارکباد

حیدرآباد: جمعیت علماءپاکستان کے صدر اورملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے سراج الحق کو جماعت اسلامی پاکستان کا امیر منتخب ہونے پر ٹیلی فون پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آپ کی قیادت میں جماعت اسلامی ملک سے فرقہ واریت کے خاتمے، دہشت گردی ،لاقانونیت اور بدامنی سے نجات دلانے، قیام امن اور اتحاد بین المسلمین کےلئے ملک کی مقتدر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کربھرپور کردار ادا کرے گی، انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک سنگین مسائل سے دوچار ہے بیرونی قوتیں ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکاکر خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کرنا چاہتی ہیں اسے وقت میں ملک کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ علاوہ ازیںجمعیت علماءپاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے نشترپارک میںاتحاد اہلسنت کانفرنس کی فقید المثال کامیابی پر کراچی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شمع رسالت کے پروانے اولیاءسے محبت کرنے والی عوام اہلسنت نے نشتر پارک کی عظیم الشان اتحاد اہلسنت کانفرنس میںشرکت کر کے اتحاد کے مخالفین کو بھرپور جواب دے دیا ہے کراچی پہلے بھی نبی کے غلاموں کا شہر تھا اور اب بھی کراچی کے عوام نظام مصطفی ﷺ کے سچے سپاہی ہیں انشاءاللہ اتحاد اہلسنت کانفرنس اہلسنت کے وسیع تر اتحاد کےلئے سنگ میل ثابت ہوگئی ۔

Latest from Blog