جامعہ سندھ کے زیر اہتمام انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چمپیئن شپ

جام شورو: پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی زیر نگرانی اورجامعہ سندھ کے زیر اہتمام 3 روزہ آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چیمپئن شپ 4 اپریل سے جامعہ سندھ جامشورو میں شروع ہو رہی ہے، جس میں ملک کی27 یونیورسٹیوں نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی زیر نگرانی اور جامعہ سندھ کی زیر اہتمام آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چیمپئن شپ 4 سے 6 اپریل تک جامعہ سندھ میں منعقد کی جائے گی، جس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ ایونٹ میں ملک کی 27 یونیوسٹیوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔چیمپئن شپ کا افتتاح شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر نذیر اے مغل کریں گے، جبکہ 6 اپریل کو منعقد ہونے والے فائنل کے موقع پر کمشنر حیدرآباد جمال مصطفی سید بطور مہمان خاص شرکت کریں گے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر اسپورٹس جامعہ سندھ ڈاکٹر اکرم انصاری نے بتایا کہ ایونٹ میں100 سے زائد باکسر شرکت کریں گے جن کی رہائش کا بندوبست سندھ یونیورسٹی کے ہاسٹل، حیدرآباد کلب اور مختلف ہوٹلز میں کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ باکسنگ چیمپئن شپ ایک میگا ایونٹ ہے جس کے لیے آرگنائزنگ اور پروٹیسٹ کمیٹی قائم کی گئی ہیں تاکہ ایونٹ شاندار انداز میں منعقد ہوسکے ۔جامعہ سندھ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے عالمی سطح پر یونیورسٹی گیمز میں پاکستان کے لیے میڈل جیتا ہے۔ اولپمپیئن اصغر علی شاہ نے جامعہ سندھ کی طرف سے ترکی میں 2003ع میں منعقد ہونے والے ورلڈ انٹر یونیورسٹی کے باکسنگ مقابلے میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔۔

Latest from Blog