میرپور خاص میں 14سے 16اپریل تک انسداد پولیو مہم

میرپورخاص: میر پور خاص میں تین روزہ انسداد پولیو مہم ڈپٹی کمشنرکے زیر نگرانی 14سے 16اپریل تک جاری رہے گی ۔ ڈپٹی کمشنر سید مہدی علی شاہ نے کہا کہ پولیو وائرس پورے ملک کا اہم مسئلہ ہے ، انسدادِپولیو مہم میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ۔ان خیالات کااظہار انھوںنے انسدادِپولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دربارہال میںمنعقدہ ڈسٹرکٹ پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر فوکل پرسن ڈاکٹر اشفاق نے بتایا کہ ضلعے بھر میں اب تک پولیو کا کوئی بھی کیس رجسٹر نہیں ہوا ہے ۔پیدائش سے لے کر 5سال کی عمر تک کے 271973بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے اس مقصد کیلئے 750ٹیمیں کام کررہی ہیں جس میں 566موبائل ٹیمیں،110فکسڈ پوائنٹ،74آمدورفت کے پوائنٹ شامل ہیںجبکہ مسنگ بچوں کی تعداد 3219ہے جبکہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے روینیو،پولیس،سوشل ویلفیئر،ڈبلیوایچ او،روٹری کلب اور دیگر ادارے مکمل تعاون کررہے ہیں۔اجلاس میں متعلقہ افسران اورعلماءکرام بھی موجود تھے۔

Latest from Blog