پی ٹی آئی کا لبرٹی چوک پر جلسے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لبرٹی چوک میں جلسے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست عظیم اللہ خان نے دائر کی، درخواست میں ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ 5 روز قبل متعلقہ فریقین کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی، پر امن جلسہ کرنا ہر ایک کا آئینی حق ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت لبرٹی چوک پر 15 اکتوبر کو شام 7 بجے جلسہ کرنے کا حکم دے، عدالت جلسے کیلئے سکیورٹی انتظامات فراہم کرنے کیلئے بھی حکم جاری کرے۔

Next Post

عمران نے امریکا کیخلاف چورن بیچنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی، فضل الرحمان

Tue Oct 10 , 2023
ملتان(پی پی آئی) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے امریکا کے خلاف چورن بیچنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ابہام کیوں پیدا کئے جارہے ہیں، الیکشن کل کرا دیں تو ہم کل بھی تیار ہیں، الیکشن تو ہوں گے ہی ہوں گے، الیکشن […]