اسلام آباد (پی پی آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) جرائم پیشہ افراد اور نوسربازوں کی طرف سے ٹیکس دہندگان کے قومی شناختی کارڈز کو استعمال کرتے ہوئے پاک سوزوکی موٹرکمپنی لمیٹڈ سے گاڑیاں خریدنے اور بے نامی ٹرانزیکشنز کرنے کے معاملے کی تحقیقات کرے گا۔ ایف بی آر کو اس حوالے سے وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ایف بی آر کو کہا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے قومی شناختی کارڈز کا غلط استعمال کرتے ہوئے ٹرانزیکشنز ہونا اور سوزوکی کمپنی سے گاڑیوں کی خریداری کی تحقیقات میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں ہونا چاہیے۔رپورٹ کے مطابق ایک شہری کی طرف سے وفاقی ٹیکس محتسب کو کمشنر (اپیل) سکھر کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی۔شکایت میں 13فروری 2023ئکے ایک اپیلیٹ آرڈر کے بارے میں بتایا گیا ہے جس میں سوزوکی کمپنی کی 20گاڑیوں کی خریداری پر سال 2020اور 2021ا بالترتیب 40لاکھ 8ہزار 450روپے اور 54لاکھ 15ہزار 100روپے ٹیکس لاگو کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ تمام گاڑیاں شکایت درج کرانے والے شہری کے شناختی کارڈ پر جعلی طور پر خریدی گئی تھی۔
Next Post
اداکارہ ریما کے گھر پر قبضہ کرنے والے 7افراد گرفتار
Wed Oct 11 , 2023
لاہور(پی پی آئی) اداکارہ ریما اور پروڈیوسر سخی سرور کے گھروں پر قبضہ کرنے کے الزام میں 7افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق گرفتار افراد میں 2خواتین بھی شامل ہیں جنہیں ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس پی اقبال ٹا?ن کے حکم پر اقبال ٹا?ن پولیس کی طرف سے حراست میں لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے […]