قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی سینیٹ کی کراچی آمد، تمر کے جنگلات کے تحفظ کی کوششوں کا معائنہ

کراچی (پی پی آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے کراچی میں ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ویٹ لینڈ سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں  تمر کے جنگلات کے تحفظ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف اور سندھ کے محکمہ جنگلات  نے پاکستان میں تمر کے جنگلات  میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔تمر کے جنگلات  قدرتی کاربن ڈوب کے طور پر کام کرتے ہیں اور سیلاب اور سمندری طوفان کے خلاف ساحلوں کے تحفظ میں دفاع کی پہلی لائن ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا مشن تمر کے جنگلات کے تحفظ، مقامی کمیونٹیز کو آمدنی کے متبادل ذرائع فراہمی، ماہی گیری کو تقویت، اور ایندھن کی لکڑی کے لیے مینگرووز پر انحصار کو کم کرنا ہے۔ محکمہ جنگلات سندھ کے نمائندوں میں ریاض واگن نے مینگروو پلانٹیشن اور کنزرویشن کی کوششوں پر حقائق اور اعداد و شمار اور تجزیہ پیش کیا۔۔ سینیٹر سیمی ایزدی، سینیٹر عابدہ عظیم، سینیٹر ڈاکٹر محمد ہمایوں مہمند، سینیٹر خالدہ اطیب، سینیٹر کیشو بائی، محترمہ وجیہہ ریاض  اور آصف صاحبزادہ ڈی جی موسمیاتی تبدیلی، صدر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان ندیم خالد بھی گفتگو میں شریک تھے۔ بورڈ ممبر سارہ طاہر خان اور  ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل حماد نقی خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے، سینیٹ کی کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے مینگرووز کے تحفظ کی کوششوں اور ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی  کو  سراہا۔

Next Post

مودی حکومت کی زیادتیوں کیخلاف  اتوار کوبھارتی ہائی کمیشن لندن مظاہرہ کیاجائیگا

Thu Oct 12 , 2023
لندن (پی پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کی  زیادتیوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں،ہزاروں سیاسی کارکنوں کو جیلوں میں قید رکھنے، سکھوں، عیسائیوں اور مسلمانوں پر مظالم کے خلاف 15اکتوبر کو دن کے ایک بجے بھرپور پرامن احتجاجی مظاہرہ انڈین ہائی کمیشن کے سامنے کیا جائے گا،پی پی آئی کے مطابق  مظاہرہ کے بعد انڈین ہائی کمیشن کو […]