کولکتہ نائٹ رائیڈرکے کوچ ٹریور بیلس انگلش کرکٹ ٹیم کے کوچنگ فہرست میں شامل

لندن: آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ٹریور بیلس کو انگلینڈ کر کٹ ٹیم کی کوچنگ فہرست میں شا مل کر لیا گیا ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیدرلینڈ سے شرم ناک شکست کے بعد انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے کو ششیں تیز کر دی گئیں،آئی پی ایل میں کلکتہ نائٹ رائیڈر کے کوچ ٹریور بیلس کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے چوتھے امیدوار کی حیثیت سے شامل کر لیا گیاہے ۔ ایشنر سیریز میں 5-0کی وائٹ واش شکست کے بعد ہیڈ کوچ اینڈی فلاور نے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد انگلینڈ کو مضبوط کوچ کی تلاش ہے ۔ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ ٹیم کے کوچ ایشلے جائلز بھی اس فہرست میں شامل ہیںجبکہ دیگر امیدواروں میں کلکتہ نائٹ رائیڈر اور سڈنی سیکسرز کے کوچ بیلس ، انگلینڈ کر کٹ ٹیم کے سابق کوچ پیٹر مورس اور انگلینڈ ہی کے مک نیول شامل ہیں۔ بیلس پہلے آسٹریلوی کوچ ہیں جنھیں انگلش ٹیم کی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار تصور کیے جارہے ہیں جبکہ حیران کن طور پر انھیں ٹاپ لیول کی کرکٹ کھیلنے کا کوئی تجربہ حاصل نہیں ، تاہم بیلس ڈومیسٹک اور بین الاقومی طور پر ہر طرز کی کر کٹ میں کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں، بیلس کے کوچنگ میں سری لنکا نے 2011ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی تھی جبکہ 2012کے آئی پی ایل ایڈیشن میں کولکتہ کی کوچنگ بھی کی ، دوسری جانب بیلس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ انھیں انگلش کر کٹ اور وہاں کے نظام سے آگہی نہیں ہے ۔

Latest from Blog