آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: سری لنکا نے بھارت سے پہلی پوزیشن چھین لی

دبئی: آ ئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ، سری لنکا نے بھارت سے ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ پہلی پوزیشن بھی چھین لی،پاکستان تیسری پوزیشن میں پہنچ گیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سری لنکا 133 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا انفرادی کار کردگی میں ویرات کوہلی نے کیرئر کی بہترین رینکنگ حاصل کر لی ۔ بھارت ایک درجہ تنزلی کے ساتھ دوسرے نمبر پرا ٓگیا۔ پاکستان کی 120 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن برقرار ہے۔ کھلاڑیوں کی انفرادی درجہ بندی میں آسٹریلیا کے ارون فنچ بیٹنگ میں سرفہرست ہیں، ٹی ٹوئنٹی کپ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے بھارت کے ویرات کوہلی ایک درجہ ترقی کر کے دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں، پاکستان کے احمد شہزاد تین درجے ترقی کے ساتھ آٹھویں نمبر جبکہ عمر اکمل 18 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ بھارتی بلے باز یوراج سنگھ 6 درجے تنزلی کے بعد 12ویںنمبر پر پہنچ گئے۔ بولنگ فہرست میں سعید اجمل کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔ ویسٹ انڈیز کے بولر سیموئل بدری پہلی اور سنیل نارائن دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، شاہد آفریدی اور محمد حفیظ کی 9 ویں پوزیشن ہے۔ آل راونڈرز کیٹیگری میں محمد حفیظ کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے شاہد آفریدی ایک درجہ بہتری کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

Latest from Blog