تحریک رائے شماری اور حق خودارادیت کے سرگرم رہنماپیر غلام محمود نقشبندی انتقال کرگئے

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)تحریک رائے شماری اور حق خودارادیت کے سرگرم رہنماپیر غلام محمود نقشبندی انتقال کرگئے وہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ نے سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی کے خالہ زاد بھائی  بھی تھے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ نے پیر غلام محمود نقشبندی  کے انتقال پر گہرے رنج  وغم کا اظہارکیاہے۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد پاکستان میں محمد فاروق رحمانی کی زیر صدارت ایک تعزیتی اجلاس میں مرحوم کے لئے مغفرت اورلوحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ مرحوم گزشتہ صدی کی پانچویں اور چھٹی دہائی میں بانڈی پورہ میں تحریک رائے شماری اور حق خودارادیت کے سرگرم رہنما رہے  اور بخشی غلام محمد کی وزارت اعظمیٰ کے دور میں کئی سال جیل کی صعوبتیں برداشت کیں۔تعزیتی اجلاس میں حریت رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کے سینئر صحافی غلام نبی خیال اور بشیر احمد مخدومی کی والدہ کے انتقال پربھی دکھ اور افسوس کا اظہار  اوردعائے مغفرت کی۔

Next Post

عدالتی آرڈر نہیں ملا،عمران تک سائیکل پہنچانے سے جیلر کی معذرت

Thu Oct 19 , 2023
راولپنڈی  (پی پی آئی)تحریک انصاف  کے  چیئرمین عمران خان کی سائیکل جیل پہنچا دی گئی مگر سپرٹنڈنٹ نے اندر لے جانے سے منع کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی ورزش کیلئے سائیکل اڈیالہ جیل کے باہر منگوا لی گئی، جب اندر لے جانے کی کوشش کی تو جیل سپرٹنڈنٹ نے انکار کر دیا۔پی پی آئی […]