کراچی (پی پی آئی)2 روز اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت میں پھر سے کمی آئی ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپیہ 79 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3.29 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 280 پر فروخت ہو رہی ہے۔
Next Post
توشہ خانہ کیس: سابق وزیراعظم نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری معطل
Thu Oct 19 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی توشہ خانہ کیس میں وارنٹ معطلی کی درخواست پر سماعت کی، نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹر عدالت کے […]