اسلام آباد (پی پی آئی)توشہ خانہ اور 190ملین پاونڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت بحالی کی درخواستوں پر سماعت 25اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ اور 190ملین پاونڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے عدم پیروی پر چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کردی تھیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سردار صاحب، درخواست گزار اس مقدمے میں گرفتار تو نہیں؟ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ 10اگست 2023کو عدالت نے درخواست ضمانت خارج کی، مقررہ وقت میں احتساب عدالت کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا گیا،فیصلے کے خلاف 53دن بعد درخواست دائر کی گئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ کیس کل سماعت کیلئے رکھ لیتے ہیں اس نکتے کو دیکھ لیں،وکیل لطیف کھوسہ نے کہاہمارے لئے پابندی ہے، نوازشریف کیلئے 9سال بعد بھی پابندی نہیں،پراسیکیوٹر نیب مطفر عباسی نے کہاکہ اس کیس کو بدھ کے دن سماعت کیلئے رکھ لیں، عدالت نے کیس کی سماعت 25اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
Next Post
لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی آئی جی پنجاب دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت
Mon Oct 23 , 2023
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی آئی جی پنجاب دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر آپ نے یہ بات طے کرلی ہے کہ خواتین کو باہر نہیں آنے دینا تو قانون راستہ بنائے گا۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی آئی جی پنجاب دیگر کے خلاف […]