لاہور(پی پی آئی) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی پر فرد جرم کے لیے 21 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔اے ٹی سی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث پرویز الہٰی کو ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا، پرویز الہٰی کی جانب سے وکیل سردار عبدلرازق عدالت میں پیش ہوئے۔ڈیوٹی جج نے سماعت کے آغاز پر ریمارکس دیئے کہ کہتے ہیں سیاست دانوں میں نگران ہوتے ہیں ویسے ہی ججز میں بھی نگران ہوتے ہیں، آج میں بھی نگران جج ہی ہوں۔عدالت نے استفسار کیا کہ آج تاریخ ہی ہونی ہے؟ وکیل صفائی سردار عبدلرازق نے عدالت کو بتایا کہ جی آج تاریخ ہونی ہے، تاہم پرویز الہٰی سے کمرہ عدالت میں بات کرنے کی اجازت چاہتے ہیں۔عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کو وکلا سے کمرہ عدالت میں بات کرنے کی اجازت دے دی۔ پی پی آئی کے مطابقبعدازاں عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں پرویز الہٰی پر فرد جرم کے لیے 21 نومبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
Next Post
غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا معاملہ، افغان فنکار پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے
Tue Oct 24 , 2023
پشاور(پی پی آئی)غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے معاملے پر افغان فنکاروں نے واپس نہ بھیجنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ہم یو این ایچ سی آر کے ساتھ ٹوکن کے ذریعے رجسٹرڈ ہیں، افغان طالبان کی جانب سے موسیقی پر پابندی ہے، افغانستان میں فن کو جاری نہیں رکھ […]