پاکستان میں صحت کے میدان میں ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے: وائس چیئر مین ہلال احمر

میرپورخاص: پاکستان میں صحت کی صورت حال تشویشناک حد تک خراب ہے ، جیسے بہتر کرنے کیلئے ہنگاہی نوعیت کے اقدامات کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہار انجمن ہلال احمر سندھ کے وائس چیئر مین رئیس احمد خان نے میرپورخاص یوتھ ڈیولپمنٹ ایکٹیوسٹ کے زیر اہتمام عالمی یوم صحت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ ملک وقوم کو درپیش مسائل اور مشکلات پر قابو پانے کے لیے صحت مند معاشرے اور ماحول کا کردار اہم ہے ،جس کے لئے صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں سرمایہ کاری اور بجٹ میں اضافے جیسے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے ،تاکہ شہری اور دیہی سطح پر یکساں طور پر لوگوں کو صحت کی سہولتیں پہچائی جاسکیں ،انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سماجی اداروں کے تحت صحت عامہ کی صورت حال تسلی بخش بنانے کے لیے کام ہو رہا ہے ،اس موقع پر روٹری کلب مینگو سٹی میرپورخاص کے صدر غضنفر علی خان ،مس نباہت عاقلین ،ربیعہ خالد اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

Latest from Blog