کراچی (پی پی آئی)حکومت سندھ نے سرمایہ کاروں، تاجروں، صنعتکاروں اور بزنس کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے صوبے بھر میں بزنس فسلیٹیشن سنٹرز کے قیام کا فیصلہ کیاہے۔ اس حوالے سے سمری جلد وزیراعلیٰ کو بھجوائی جائے گی ان سنٹرز میں کاروبار شروع کرنے کے لئے تمام ضروری این او سیز کا اجرا ایک چھت تلے ممکن ہو جائے گا۔ پی پی آئی کے مطابق بزنس فسلیٹیشن سنٹرزمیں آنے والے درخواست گزار کو اس کی درخواست پروسیس کرنے میں مدد کرنے کے علاوہ اسے ٹریکنگ آئی ڈی اور این او سی حاصل کرنے آنے کے لئے تاریخ بھی بتا ئی جائے گی۔
Next Post
شہبازگِل کے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Wed Oct 25 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شہبازگِل کے بغاوت پراکسانے کے کیس میں دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئے۔ بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے شہباز گِل کے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے […]
