کیون پیٹر سن ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے کے خواہاں

نیو دہلی: معطل انگلش بیٹسمین کیون پیٹر سن بین الاقوامی کر کٹ میں واپسی کے لیے پر امید ہیںاور ٹیسٹ میں دس ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے کے خواہاں ہیں۔ 33سالہ پیٹرسن نے کہا کہ مبینہ مسیج اسکینڈل سے قطع نظر سابق انگلش کپتان اینڈریو اسٹروس ان کے بہت اچھے دوست تھے جوکہ کیرئر کا یاد گار حصہ ہے۔پیٹرسن کو آسٹریلیا کے شرمناک دورے کے بعد ٹیم سے معطل کر دیا گیا تھا۔نئی دہلی میں میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انھوںنے کہا کہ میں اب بھی ٹیسٹ کر کٹ میں دس ہزار رنز بنانے کے لیے پر امید ہوں ، پیٹرسن نے آسٹریلیا کے خلاف 2005میں ٹیسٹ ڈیبو کے بعد 104میچوں میں 8181رنز بنارکھے ہیں، پیٹر سن انگلینڈ کی کرکٹ کی تاریخ میں چوتھے کامیاب بیٹسمین اور موجودہ کھلاڑیوں میں سب سے زیا دہ رنز بنا نے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ نیو دہلی کے دورے پر آئے ہوئے پیٹرسن نے انٹرویو کے دوران کہا کہ اینڈریو اسٹروس بہترین دوست ہیں ،انھوں نے کہا کہ میں اس دوران برے وقت سے گذر رہا تھاتاہم اب ہمارے تعلقات اچھے نہیںہیں۔ اس سے قبل پیٹرسن نے ایک انٹر ویو میں ان اطلاعات کی تردید کی تھی کہ ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ان کے تعلقات ٹھیک نہیں ہیںاور کہا تھا کہ ایشنر کے دوران جوناتھن ٹروٹ کو ذہنی دباﺅ سے نکالنے میں مدد کی تھی۔

Latest from Blog