اوباڑو:صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و وومن ڈیولپمنٹ روبینہ قائم خانی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

اوباڑو: محکمہ سوشل ویلفیئر کے جو افسران غفلت کا مرتکب ہو ںگے ا ن کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ محکمہ سوشل ویلفیئر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہے اس میں جو افسران اپنے فرائض میں کوتاہی کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، اس سلسلے میں کچھ افسران کو ہٹایاجا چکا ہے ،ان خیالات کا اظہار سوشل ویلفیئر، وومین ڈیولپمنٹ اور اسپیشل ایجوکیشن سندھ کی صوبائی وزیر روبینہ سعادت قائمخانی نے سرکٹ ہاﺅس گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ گھوٹکی آنے کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے متاثرین کے مسائل معلوم کرنا ہے تاکہ ان کے مسائل کو حل کیا جاسکے، حکومت سندھ کی طرف سے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی جارہی ہے، متاثرین کو راشن اور مچھردانیوں سمت میڈیکل کیمپ بھی فراہم کیے گئے ہیںاس کے باوجود وہ خود متاثرین سے ملنے اور ان کے مسائل پوچھنے آئی ہے جو کہ ان کا فرض ہے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ باہمت ہیں جنھوں نے ہمیشہ مشکل وقت کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا ہے ۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت سندھ متاثرین تک شفاف طریقے سے امداد پہنچا رہی ہے ،این جو اوز کو بھی چاہیے کہ وہ سچائی و ایمانداری سے متاثرین کی خدمت کریں اور کارکردگی کے حوالے سے اپنی رپورٹ فراہم کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بعد ازاں انہوں نے شینک بند کا دورہ کرکے متاثرین سے مسائل معلوم کیے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کابینہ کے اجلاس میں پیش کیے جائیں گے تا کہ ان مسائل کو حل کیا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ پےپلزپارٹی نے پانچ سال تک مفاہمتی پالےسی کے تحت اےم کےو اےم ، جے ےو آئی ، اے اےن پی کو ساتھ لےکر چلے اور نواز شرےف تمام جماعتوں کو کس طرح لےکر چلتے ہےں ےہ ان کی سےاست ہے اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کے وہ اپنے صوابدیدی فنڈ سے ڈےڑھ لاکھ روپے مالےت کی میڈیسن گھوٹکی کے سیلاب متاثرین کو فراہم کریں گی بعد میں انہوں نے متاثرین میں مچھردانیاں اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔

Latest from Blog