تحریک صوبہ ہزارہ کے شہداءکی برسی،صوبے کی منظوری دی جائے : احمد نواز

کراچی: صوبہ ہزارہ الائنس پاکستان کے جنرل سیکرٹری سردار احمد خان نے وفاقی حکومت ا ور خیبر پختون خواہ کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات سے قبل صوبہ ہزارہ کے قیام کی منظوری دیں۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خواہ کی سابقہ حکومت نے 12اپریل2010میںہزارہ تحریک کو ر یاستی دہشت گردی و جبرکے ساتھ کچلنے کی انتہاکر دی تھی ،آج ان شہداکی چوتھی برسی ملک بھر میں منائی جارہی ہے۔سردار احمد نواز نے کہا کہ نواز شریف ،عمران خان سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے 2013کے عام انتخابات کے دوران نہ صرف صوبہ ہزارہ کی حمایت کی بلکہ اقتدار میں آنے کے بعد صوبہ ہزارہ کے قیام کا وعدہ بھی کیاتھا۔انھوں نے مزید کہا کہ اگر اب بھی صوبہ ہزارہ کے قیام کے لئے ریفرنڈم کروایا جائے تواکثریت ہزارہ صوبے کے حق میں ووٹ دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ صوبہ ہزارہ ایک الگ خطے کا درجہ رکھتا ہے جبکہ صوبہ ہزارہ کی تحریک 1905میںشروع کی گئی تھی تاہم صوبہ سرحد کا نام تبدیل ہونے کے بعد یہ تحریک ایک بار پھرابھر کر سامنے آئی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ کوآرڈینیٹر حاجی خورشید،مرکزی سیکرٹری اطلاعات منیرعباسی ایڈو وکیٹ و دیگر موجود تھے۔

Latest from Blog