محمد عامرکے 2015ورلڈ کپ کھیلنے کی امیدیں دم توڑ گئیں

لاہور: پابندی کا شکار پاکستانی فاسٹ باﺅ لر محمد عامر کے 2015ور لڈ کپ کھیلنے کے امکا نات ختم ہو گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کا کہنا ہے کہ محمد عامرکے 2015ورلڈ کپ کھیلنے کے امکانات ختم ہو گئے ہیں ،عامر پر عائد 5سالہ پابندی اگست2015میں ختم ہو رہی جبکہ 2015ورلڈکپ سال کے اوائل میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں کھیلا جانا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل جائے تاکہ وہ پابندی کے خاتمے پر انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے تیار ہوں۔واضح رہے کہ چئیرمین پی سی بی نے جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عامر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کے لیے پر امید ہیں ۔چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ آئی سی سی کے موجودہ قوانین میں ترمیم کے بعد عامر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ممکن ہے،ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی سے عامر کو پابندی کے خاتمے پر انٹرنیشنل کرکٹ کی تیاری میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب محمد عامرکا کہنا ہے کہ انھیں اللہ پر بھروسہ ہے اور اللہ نے چاہا تو وہ ضرور واپسی کریں گے۔عامر نے آئی سی سی اجلاس میں ان کے لیے آواز اٹھا نے پر پی سی بی چئیرمین نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کیا۔

Latest from Blog