کراچی (پی پی آئی) ای او بی آئی پنشنرز فورم نے وزارت خزانہ کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے جس کے تحت وفاقی سول ملازمین کی کم از کم تنخواہ 32روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اب وفاقی سول ملازمین، کنٹریکٹ ملازمین کیلئے کم سے کم تنخواہ 32000 ہزار ہو گی، وفاقی سول ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 32000 روپے بجٹ میں مقرر کی گئی تھی۔وزارت خزانہ کے مطابق کم سے کم تنخواہ 32 ہزار روپے کے نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی 2023سے ہو گا۔پی پی آئی کے مطابق ای او بی آئی پنشنرز فورم نے اپیل کی کہ ای او بی آئی پنشنرز کیلئے بھی عبوری امداد کا اعلان کرکے مصارف زندگی کے مطابق منصفانہ پنشن مقرر کی جائے کیونکہ موجودہ 10ہزار روپے کی ماہانہ پنشن مہنگائی کے اس دور میں قطعا ناکافی اور ضعیف العمر افراد کیساتھ مذاق ہے
Next Post
بجلی تقسیم کارکمپنیز کا انتظام صوبوں کے بجائے نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ
Wed Nov 8 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیز کو صوبوں کو منتقلی کی تجویز مؤخر کرتے ہوئے کمپنیز کا انتظام صوبوں کے بجائے نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔حکام کے مطابق بجلی تقسیم کارکمپنیز کے مستقبل سے متعلق پلان فریم ورک تیار کرلیا گیا، پی پی آئی کے مطابق منصوبے کے تحت بجلی تقسیم کار […]