لاہور کا دنیا میں فضائی آلودگی میں دوسرا نمبر، ایئر کوالٹی انڈیکس 411 ریکارڈ

لاہور(پی پی آئی) صوبائی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو نہ پایا جا سکا، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس آج بھی 400 سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق آلودگی کے اعتبار سے شہر لاہور دنیا میں فضائی آلودگی کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا، عامر ٹاؤن کا ایئر کوالٹی انڈیکس 488 جبکہ کینٹ کے علاقے کا اے کیو آئی 484 ریکارڈ کیا گیا۔مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 480 ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 411 ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسموگ پر قابو پانے کیلئے لاہور سمیت پنجاب کے آٹھ شہروں میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا، صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے 8 شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 10 سے 12 نومبر تک ہوگا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہر میں آج رات بارش برسنے کی پیشگوئی کی ہے، لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Next Post

 جوہر چورنگی انڈرپاس شہدا ئے فلسطین سے منسوب، کے ایم سی میوزیم کے قیام کا فیصلہ

Thu Nov 9 , 2023
کراچی (پی پی آئی)بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کراچی میٹروپولیٹن میوزیم کے قیام، بلدیہ عظمیٰ کراچی میں انفورسمنٹ اینڈ امپلی مینٹیشن ڈپارٹمنٹ کے نام سے نئے محکمہ کی تشکیل اور گلستان جوہر میں جوہر چورنگی سے حبیب یونیورسٹی تک جانے والے انڈرپاس کا نام شہدا  فلسطین سے منسوب کرنے  کا فیصلہ کیا ہے جس کی  منظوری  بلدیہ عظمیٰ کراچی  کی کونسل […]