پی ایم اے کا کر اچی میں ڈاکٹروں کے قتل کی مذمت

کراچی: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سینٹر اورپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کراچی کا ہنگامی اجلاس سابق صدر پی ایم اے ،سینٹر پروفیسر ایس ٹیپو سلطان کی صدارت میںپی ایم اے ہاﺅس گارڈن روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔ا جلاس میں ڈاکٹر مرزا علی اظہر ، ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد، ڈاکٹر ادریس ایدھی، ڈاکٹر قاضی محمد واثق اوردیگر سینئر ممبران شریک ہوئے۔ شرکاءاجلاس نے سرجن ڈاکٹر حیدر رضاکے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔شرکا کا کہنا تھا کہااس واقعہ سے صرف دو دن پہلے ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر قاسم عباس کو نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا،ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت ڈاکٹروں کو تحفظ دینے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی اور نہ ہی صوبے میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر کرنا چاہتی ہے ،کراچی میں ڈاکٹروں کے قتل کے واقعات تسلسل کے ساتھ ہو رہے ہیںلیکن آج تک ایک بھی قاتل نہیں پکڑا گیا ۔ شہر میں جاری کلین اپ آپریشن کے باوجود جرائم کی شرح کم نہیں ہو رہی بلکہ جرائم کی شرح بڑھ رہی ہے۔پی ایم اے وفاقی وزیر داخلہ ، وزیر اعلی سندھ ، چیف سیکریٹری سندھ ، آئی جی پولیس ، ڈی جی رینجرز اور دیگر ریاستی اداروں سے جو امن و امان کو برقرار رکھنے کے ذمہ دار ہیں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس صورت حال کا فوری نوٹس لیں۔ اور اس واقع میں ملوث ملزمان کو فل فور گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پی ایم اے کی احتجاج نہ کرنے کی پالیسی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو رہی۔اجلاس میں شریک ڈاکٹروں کی رائے میں اب اس قتل و غارت گری کے خلاف احتجاج کا پیمانہ وسیع کرنا چاہیے۔انھوں نے کہاکہ اس صورت حال میں اگر ڈاکٹر حضرات نے ہڑتال پر جانے کا اپنا حق استعمال کیا تو پھر غریب مریضوں کی بڑھنے والی پریشانیوں کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔

Latest from Blog