سینیٹ میں سعدیہ عباسی، رضا ربانی، طاہر بزنجو، تاج حیدر، مشتاق خان کااحتجاج

سلام آباد (پی پی آئی)مسلم لیگ (ن)کی سینیٹر سعدیہ عباسی سینیٹ کے اجلاس میں پھٹ پڑیں اور گزشتہ روز پاس ہونیوالی قراردادیں واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔پی پی آئی کے مطابق ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، سینیٹر سعدیہ عباسی نے اظہار خیال  کرتے ہوئے کہاکہ کل سینیٹ نے قرارداد پاس کی جب صرف 12ارکان ایوان میں موجود تھے،ایجنڈا میں جو چیز شامل نہیں تھی اسے پیش کیاگیا،یہ قرارداد جمہوریت کی نفی ہے، جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہاکہ ایوان نے قواعدوضوابط سے ہٹ کر جو کام کیا ہم اسے سپورٹ نہیں کرتے،ایوان کو استعمال کرکے ایسے قراردادپاس کرائی گئی جو جمہوریت کی نفی ہے،کیا ایوان کل یہ قرارداد لے آئے گا کہ مارشل لا لگا دیاجائے تو کیا یہ ہو جائے گا،ان کاکہناتھا کہ یہ طریقہ کار نفی کرتا ہے پارلیمانی روایت کی،یہ قراردادیں واپس لیں، یہ قراراداد اس ایوان کی عکاس نہیں ہے۔سینیٹر رضا ربانی، طاہر بزنجو، تاج حیدر، مشتاق احمد خان نے بھی نشستوں پر کھڑے ہو کراحتجاج کیا،سینیٹر رضا ربانی اور سینیٹر مشتاق نے کہاکہ ہم اس معاملے پر بات کرنا چاہتے ہیں،مرزا آفریدی نے کہاکہ سینیٹ ایجنڈا مکمل کرکے میں ا?پ کو بات کرنے کی اجازت دیتا ہوں،جس کے بعد سینیٹ میں کورم کی نشاندہی پر گھنٹیاں بجنے لگیں،سینیٹ میں کورم پورا نہ نکلا، اجلاس جمعہ ساڑھے 10بجے تک ملتوی کردیاگیا،سینیٹر تاج حیدر نے کہاکہ کورم کی نشاندہی چیئرمین نے کی۔

Next Post

 نان فائلرز کیخلاف ایف بی آر کی مہم تیز کرنے، ٹیکس نیٹ بڑھانے کا فیصلہ

Tue Nov 14 , 2023
کراچی (پی پی آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے نان فائلرز کیخلاف مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق مہم کے پہلے مرحلے میں دس لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا اور 2024 تک پندرہ لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش کی جائے گی جبکہ […]