لاہور(پی پی آئی)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی نے رہنما ن لیگ عطاء اللہ تارڑ کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بجھوا دیا۔پی پی آئی کے مطابق فرحت شہزادی نے وکیل اظہر صدیق کی وساطت سے عطاتارڑ کو لیگل نوٹس بھجوایا جس میں کہا گیا کہ عطاتارڑ نے میڈیا پر اثاثوں کے حوالے سے من گھڑت الزامات لگائے۔نوٹس کے متن کے مطابق عطاتارڑ نے الزامات کے کوئی شواہد نہیں دیے، فرحت شہزادی کے تمام اثاثے ڈکلئیرڈ ہیں، عطاتارڑ نے الزامات عائد کرکے ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی۔فرحت شہزادی کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اگر عطا تارڑ نے معافی اور ہرجانہ ادا نا کیا تو عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔
Next Post
فینجیو دنیا کو مشروبات پینے کا صحت مند تجربہ فراہم کرتا ہے
Wed Nov 15 , 2023
تائی یوان، چین، 15 نومبر 2023ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– فینجیو، جسے “چینی بائیجیو (چینی شراب کی ایک قسم)” کی روح کے طور پر جانا جاتا ہے، 6،000 سال سے زیادہ کی تاریخ رکھتا ہے، اور ہمیشہ فرسٹ کلاس کوالٹی پر کاربند رہا ہے۔ اعلی معیار کا خام اناج، خالص قدرتی پانی کا ذریعہ اور آلودگی سے پاک پیداوار کا عمل فینجیو کو “صحت […]