عرب امارات کی پاکستان کے حوالے سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی

 اسلام آباد (پی پی آئی) متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے سفیر نے پاکستان کو درپیش ساڑھے 6 ارب ڈالر کے بیرونی فنانسنگ گیپ پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو یقین دہانی کرا دی۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان کو درپیش ساڑھے 6 ارب ڈالر کے بیرونی فنانسنگ گیپ کے معاملے پر آئی ایم ایف مشن چیف نے متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات کی تھی۔جس میں پاکستان کے لیے بیرونی فنانسنگ گیپ پورا کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے سفیر نے آئی ایم ایف مشن چیف کو پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی کیونکہ آئی ایم ایف مشن پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کے لیے تصدیق کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو ساڑھے 6 ارب ڈالر کے بڑے بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے جس کے باعث نگران حکومت نے سعودی عرب اور یو اے ای سمیت دوست ممالک سے پھر رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اسلامی ترقیاتی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک سے بھی مدد لی جائے گی جبکہ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کے ذریعے مالی گیپ کم ہونے کا امکان ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان شرح سود مزید 22 فیصد سے زیادہ نہ بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

Next Post

ڈیڈ لائن کو14روز گزر گئے،غیر ملکی تارکین وطن کا انخلا سست روی کا شکار

Wed Nov 15 , 2023
کراچی (پی پی آئی) ڈیڈ لائن ختم ہوئے 14روز گزر  چکے ہیں لیکن غیر ملکی تارکین وطن کا انخلا سست روی کا شکار نظر آتا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق حکومت  نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو غیرقانونی تارکین کے انخلاکا عمل  مزید تیز کرنے کی ہدایت  کی ہے، خیال رہے کہ آئی جی  سندھ نے  بھی […]