حیدر آباد تعلیمی بورڑ نے امتحان کاانعقاد وقت پر یقینی بنا یا: چیئر مین تعلیمی بورڑ انجینئر عبدالعلیم خانزادہ

حیدرآباد: چیئرمین تعلیمی بورڈ حیدرآباد پروفیسر انجینئر عبد العلیم خانزادہ نے تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت ہونے والے نویں اوردسویں جماعت جماعت کے امتحانات مکمل ہونے کے بعدویجیلینس ٹیموں اورتعلیمی بورڈ حیدرآباد کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ اس سال پورے سندھ میں نویں اوردسویں جماعت کے امتحانات کا 2 اپریل سے آغاز ہو ا ،ہڑتال بھی ہوئی، لیکن تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے امتحان کا انعقاد یقینی بنایا ۔ صوبائی حکومت ،اسٹئرنگ کمیٹی،انسپیکشن انکوائری ایمپلی مینشن ٹیم ،کمشنر حیدرآباد ، ڈی ،آئی،جی ، 10 اضلاع کے ڈپٹی کمیشنر ز ، حیسکو کے افسران، تعلیمی افسران اور پولیس کے اعلیٰ حکام ،ڈائریکٹرز کالجز ، اسکولز، پرائیوٹ انسٹیٹیوشن نے مکمل تعاون کیا ، حساس مقامات پر بھی پرامن ماحول میں امتحان کا انعقاد ہوا، لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں بھی تبدیلی کو یقینی بنایا گیا ،گرمی کے موسم کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بورڈ نے 10 اضلاع میں قائم تمام امتحانی مراکز کو ٹھنڈا پانی بھی فراہم کیا ، طلبہ و طالبات کو کسی قسم کی دشواری نہیں ہوئی ، حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے تحت 10 اضلاع ضلع سجاول ، بدین، حیدرآباد، دادو، جامشورو، نواب شاہ، مٹیاری ، ٹھٹھہ ، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہیار میں کل 208 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے ، حےدر آباد تعلےمی بورڈ کی حدود مےں واقع دس اضلاع،سے تعلق رکھنے والے طالب علموں مےں سے نوےں کے طلباءو طالبات65ہزار اسی اور دسوےں کے طلباءوطالبات کی تعداد62ہزار8 سو دو کل طلباءو طالبات کی تعداداےک لاکھ27ہزار8 سو82 تھی ۔انویجلیٹر ، انٹرنل، ایکسٹرنل ، ویجیلنس ٹیموں، اساتذہ تنظیموںاور تعلیمی بورڈ کے ہر ذمہ دارنے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا، ہر ضلع کی انتظامیہ نے بھی امتحانی مراکز کے دورے کئے، امتحانی مراکز جو حساس تھے اُن کے باہر بھی ایس ایس پیز نے اضافی نفری کوتعینات کرایا ۔ 45 ویجیلنس ٹیموں نے نقل کی روک تھام کے لئے ہر ممکن کوشش کی1128امیدواروں سے نقل کا مواد برآمد کیا 187متبادل امیدوار پکڑے گئے جبکہ 10امتحانی عملے کو غفلت پر فارغ کیا ۔ سیکریٹری بورڈ عامر شفیق شیروانی نے کہا کہ ویجیلینس ٹیم امتحانی مرکز جاکر بغیرکاپی کیس واپس آسکتے تھے امتحانات اور پرامن ماحول میں گزر جاتے لیکن تمام ٹیموں نے اپنی ذمہ داری پوری کی،ہمارے ایک ساتھی کو نقل مافیا نے ضلع مٹیاری اڈیرولال کے اسکول میں دوران امتحان شہید بھی کیا ، کنٹرولر امتحانات عبدالغنی شیخ نے کہا کہ نقل کی روک تھام کی ذمہ داری نہ صرف ہماری ہے بلکہ یہ ذمہ داری والدین، سول سوسائٹی کی بھی تھی کہ وہ اپنے بچوں کو موبائل فون ، نقل کے مواد کے ہمراہ امتحانی مراکز نہ بھیجتے ، لیکن سول سوسائٹی اور والدین کی غیرذ مہ داری کی وجہ سے اُن کے بچوں کو مشکلات آئی ہیں ، مانیٹرنگ ٹیم نے ہر ضلع میں بینکوں سے پیپر کے اوقات چیک کئے تمام پیپر کو امتحانی اوقات میں پہنچایا کوئی پیر آﺅٹ نہیں ہوا ،تعلیمی بورڈ کے ہر عملہ ،ویجیلنس ٹیم کا بھی امتحان تھا میں ان کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم نے میڈیا کی مثبت تنقید پر فوری ایکشن لیا اور ویجیلنس کمیٹیوں نے 947سینٹرز پراچانک چھاپے مارے ،انھوں نے میڈیا کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا ، بعدازاں چیئرمین تعلیمی بورڈ حیدرآباد پروفیسر انجینئر عبد العلیم خانزادہ ،سیکریٹری بورڈ عامر شفیق شیروانی ،کنٹرولر امتحانات عبدالغنی شیخ ویجلنس ٹیم کے ممبران،اورتعلیمی افسران بورڈ انتظامیہ نے گورنمنٹ ہائی اسکول کے اسکول ٹیچر شہید راﺅعامر کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

Latest from Blog